مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے مشرقی آذربائیجان سے رپورٹ دی ہے کہ صدر احمدی نژاد آج صوبائی دور کے دوسرے مرحلے میں مشرقی آذربائیجان کے دارالحکومت تبریز پہنچے جہاں تبریز کے گورنر اور امام جمعہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا صدر نے تبریز کے اسٹیڈیم میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبریزکو ایران کا دھڑکتا دل قراردیا اور کہا کہ آذربائیجان ایران کی آزادی اور استقلال کا مضبوط و مستحکم قلعہ ہے صدر نے آذربائیجانی عوام کو جد وجہد و تلاش و کوشش کا بہترین نمونہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کی قربانیاں ایرانی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔ صدر احمدی نژاد نے عالمی استکباری طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر بش کی سرنوشت سے عبرت حاصل کریں اور بش کی طرح دنیا میں جنگ و جدال برپا کرکے بعد میں شرمندگی نہ اٹھائیں ۔ صدر نےکہا کہ امریکی صدر بش دنیا میں تو سب سے زیادہ منفور شخص بن ہی گیا ہے لیکن امریکی عوام نے بھی بش کے وحشیانہ اقدام اور جنگي جرائم سے وسیع پیمانے پر نفرت و بیزاری کا اظہار کیا ہے صدر احمدی نژادنےکہا کہ امریکہ کے نئے صدر نےامریکی عوام کو تبدیلی لانے کا وعدہ دیکر ووٹ حاصل کئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو کس حد تک پورا کرتے ہیں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اگر امریکی حکام نے بش کی پالیسیوں کو جاری رکھا تو اس سے امریکی عوام میں سخت مایوسی پھیل جائے گی اور ڈیموکریٹک پارٹی کا حشر بھی وہی ہوگا جو بش اور ریپبلکن پارٹی کا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ